إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب ما جاء في النهبة والاختلاس والحبس على التهمة باب: لوٹ مار، اچکنے اور تہمت پر قید کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مَوْلًى لِجُهَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ النُّهْبَةِ وَالْخُلْسَةِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي مَوْلًى لِجُهَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ :
" أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخُلْسَةِ وَالنُّهْبَةِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَابْنُ مَاجَهْ، مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ. سیدنا خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے علی الاعلان لوٹ مار کرنے اور اچانک کوئی چیز چھین لینے (جھپٹا مارنے) سے منع فرمایا ہے“، نیز سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو جھپٹا مارنے اور لوٹ مار کرنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے“، علمی و فنی اعتبار سے یہ سند اگرچہ ضعیف ہے لیکن سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد (تقویتی روایت) موجود ہے جسے سنن اربعہ کے مؤلفین اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام ابن ماجہ نے اسے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔