إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب فيمن سرق بعد قطع قوائمه باب: جو اپنے ہاتھ پاؤں کٹنے کے بعد چوری کرے۔
حدیث نمبر: 3531
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيِّ " أَنَّهُ أُتِيَ عُمَرُ بِغُلَامٍ لَهُ سَرَقَ، قَالَ: إِنَّ هَذَا سَرَقَ مِرْآةً لِأَهْلِي، وَهِيَ خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا. قَالَ: خَادِمُكُمْ أَخَذَ مَتَاعَكُمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ.ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمرو بن عثمان الحضرمی سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ایک غلام کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں لایا گیا جس نے چوری کی تھی، انہوں نے عرض کیا: ”اس غلام نے میری اہلیہ کا ایک آئینہ چوری کیا ہے جس کی قیمت ساٹھ درہم سے بھی زیادہ ہے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (حد ساقط کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا ہی سامان لیا ہے“؛ یہ سند موقوف اور صحیح ہے۔