إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السرقة— چوری کا بیان۔
باب العبد يسرق من مال امرأة سيده باب: غلام اپنے آقا کی بیوی کا مال چرا لے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ " أَنَّهُ أَتَى عُمَرَ بِغُلَامٍ لَهُ سَرَقَ، قَالَ: إِنَّ هَذَا سَرَقَ مِرْآةً لِأَهْلِي هِيَ خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا. قَالَ: خَادِمُكُمْ أَخَذَ مَتَاعَكُمْ ".
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَبَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَبَنَا الشَّافِعِيُّ ، أَبَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ " أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيَّ جَاءَ بِغُلَامٍ لَهُ سَرَقَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهُ: اقْطَعْ يَدَ هَذَا؛ فَإِنَّهُ سَرَقَ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَمَاذَا سَرَقَ؟ قَالَ: سَرَقَ مِرْآةً لِامْرَأَتِي ثَمَنُهَا سِتُّونَ دِرْهَمًا. فَقَالَ عُمَرُ: أَرْسِلْهُ؛ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَطْعٌ، خَادِمُكُمْ سَرَقَ مَتَاعَكُمْ ".عبداللہ بن عمرو بن عثمان بن الحضرمی سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے ایک غلام کو لے کر آئے جس نے چوری کی تھی، انہوں نے عرض کیا: ”اس نے میرے گھر والوں کا ایک آئینہ چرایا ہے جس کی قیمت ساٹھ درہم سے زیادہ ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا ہی سامان لیا ہے۔“ امام بیہقی نے اپنی سنن میں اسے اس طرح روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن عمرو الحضرمی اپنے ایک غلام کو لے کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جس نے چوری کی تھی، انہوں نے عرض کیا: ”آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں کیونکہ اس نے چوری کی ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اس نے کیا چیز چرائی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اس نے میری اہلیہ کا ایک آئینہ چرایا ہے جس کی قیمت ساٹھ درہم ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، اس پر قطعِ ید (ہاتھ کاٹنے) کی حد لازم نہیں آتی، کیونکہ تمہارے خادم نے تمہارا ہی سامان چرایا ہے۔“