❮
❯
حدیث نمبر: 3439
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لِعَمَّارٍ: " أَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ، أَوْ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانِهِ، أَوْ قَتَلَ فَيُقْتَلُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ قَالَ: " دَخَلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرِ وَالْأَشْتَرُ عَلَى عَائِشَةَ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ عَمَّارٌ: السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا أُمَّهْ. فَقَالَتْ: لَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ. فَقَالَ: بَلَى، وَإِنْ كَرِهْتِ. قَالَتْ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: الْأَشْتَرُ. فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي أَرَدْتَ قَتْلَ ابْنِ أُخْتِي؟ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ حَرَصْتُ عَلَى قَتْلِهِ وَحَرَصَ عَلَى قَتْلِي. فَقَالَتْ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْ قَتَلْتَهُ مَا أَفْلَحَتْ أَبَدًا، وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَلَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ قَتَلَ رَجُلًا فَيُقْتَلُ بِهِ، أَوْ رَجُلٌ زَنَى بَعْدَمَا أَحْصَنَ فَرُجِمَ، أَوْ رَجُلٌ ارْتَدَّ بَعْدَ إِيمَانِهِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْمُحَارَبَةِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي إِسْحَاقَ بِهِ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے عمار! تم بخوبی جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا ہے کہ ”کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر تین وجوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر: وہ شخص جو اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرے، یا شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کا مرتکب ہو، یا وہ کسی کو قتل کر دے تو اسے قصاصاً قتل کیا جائے۔““ نیز عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور اشتر، بصرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے ماں! آپ پر سلامتی ہو،“ انہوں نے جواب دیا: ”میں تمہاری ماں نہیں ہوں،“ تو انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، آپ میری ماں ہی ہیں خواہ آپ کو برا لگے۔“ سیدہ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ یہ ”اشتر“ ہے، تو سیدہ نے فرمایا: ”کیا تم وہی ہو جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا؟“ اس نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میں نے انہیں قتل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور انہوں نے مجھے قتل کرنے کی سعی کی تھی،“ اس پر سیدہ نے فرمایا: ”خبردار! اللہ کی قسم! اگر تم انہیں قتل کر دیتے تو کبھی بھی فلاح نہ پاتے۔ اور اے عمار! تم تو جانتے ہی ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا تھا کہ ”کسی مسلمان کو قتل نہیں کیا جا سکتا سوائے تین صورتوں کے: وہ شخص جس نے کسی کو قتل کیا ہو تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا، یا وہ شخص جو شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے تو اسے رجم کیا جائے گا، یا وہ شخص جو ایمان لانے کے بعد اپنے دین سے پھر (مرتد ہو) جائے۔““ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی سنن میں کتاب المحاربہ میں ابو اسحاق کے طریق سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك / حدیث: 3439
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال عمرو بن غالب، وأبو إسحاق مدلس وقد عنعن
تخریج حدیث «عمرو بن غالب الهمداني الكوفي: مقبول من الثالثة (التقريب ص425)؛ أبو إسحاق السبيعي مدلس مختلط وقد عنعن (من الحفظ)؛ ومتن «لا يحل دم امرئ مسلم إلا بإحدى ثلاث» صحيح من حديث ابن مسعود في الصحيحين»
«(3439/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1402، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4016، 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23783، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، 8106، 8159، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772»
«(3439/2) أخرجه سنن النسائي برقم: 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25172، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1797»