❮
❯
حدیث نمبر: 3351
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: " كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَأَرْسَلُوا إِلَى عَائِشَةَ مَتَى تَقْضِي الْحَامِلُ عِدَّتَهَا؟ فَقَالَتْ: تُوُفِّيَ زَوْجُ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ حَامِلٌ فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاتِهِ بِثَلَاثٍ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تُزَوَّجَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک مجلس میں تھا جس میں سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو ان حضرات نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی جانب یہ دریافت کرنے کے لیے پیغام بھیجا کہ حاملہ عورت اپنی عدت کب مکمل کرتی ہے؟ تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا کہ ”سیدہ سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے شوہر کا انتقال ہوا تو وہ حاملہ تھیں، پھر انہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے محض تین دن بعد ہی بچے کو جنم دے دیا، پس وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے انہیں (عدت ختم ہونے کی بنا پر) نکاح کرنے کا حکم دیا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العدد / حدیث: 3351
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»