❮
❯
حدیث نمبر: 3341
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِي عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ - وَهُوَ وَالِدُ عَدِيِّ بْنِ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: " يَا زَيْدُ بْنَ ثَابِتٍ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا كُنَّا نَقْرَأُ فِيمَا نَقْرَأُ. " أَنْ لَا تَنْتَفُوا مِنْ آبَائِكُمْ فَإِنَّهُ كُفْرٌ بِكُمْ"؟ قَالَ: بَلَى " هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " لَمَّا كَانَ مِنْ شَأْنِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْأَرْبَعَةِ ".
ترجمہ

[3341] سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ! کیا آپ کے علم میں نہیں کہ ہم ان (قرآنی کلمات) میں جو تلاوت کیا کرتے تھے یہ بھی تلاوت کرتے تھے: ﴿أَنْ لَا تَنْتَفُوا مِنْ آبَائِكُمْ فَإِنَّهُ كُفْرٌ بِكُمْ﴾ ”تم اپنے باپ دادا (کے نسب) سے بیزاری و لاتعلقی اختیار نہ کرو کیونکہ ایسا کرنا تمہارے لیے کفر ہے“؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں (مجھے علم ہے)۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔
[3342] سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کے پاس لعان کرنے والے میاں بیوی کا معاملہ پیش آیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ میں ان چار (گواہوں) میں سے پہلا بنوں۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب اللعان / حدیث: 3341
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»