❮
❯
حدیث نمبر: 3299
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ " أَنَّ رَجُلًا صَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ طَعَامًا فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ طَعَامًا، فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَنْتَ صَاحِبُهُ ".
ترجمہ

ابومیسرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ ﷺ کی دعوت کی، پھر اس نے عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ساتھ لانے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے اسے اجازت عطا فرمائی، پھر (ایک اور موقع پر) اس نے کھانا تیار کیا اور عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں اجازت دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے اسے اجازت دے دی، پھر اس نے (تیسری بار) کھانا تیار کیا اور عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی اجازت دیتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ہی تو ان کے صاحب (دوست) ہو“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصداق وفيه الوليمة / حدیث: 3299
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، مرسل؛ ورجاله ثقات
تخریج حدیث «أبو ميسرة عمرو بن شرحبيل تابعي؛ يحيى القطان، شعبة، أبو إسحاق (صرح بالتحديث): ثقات (من الحفظ)»