إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب إجابة الداعي باب: دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3294
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا حَبَابَةُ بِنْتُ عَجْلَانَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَفْصٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: " قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُكْرَهُ رَدُّ اللِّطْفَةِ ؟ قَالَ: مَا أَقْبَحَهُ، لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كِرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَيْهِ لَأَجَبْتُ ".ترجمہ
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ”میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کی: کیا معمولی سے ہدیے کو واپس کرنا ناپسندیدہ ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کتنا قبیح عمل ہے! اگر مجھے (بکری کے) پائے کا ہدیہ بھی دیا جائے تو میں اسے ضرور قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے اس کی دعوت دی جائے تو میں (اسے قبول کرتے ہوئے) ضرور حاضر ہوں گا“۔“