إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب فيمن أعتق جاريته وتزوجها باب: جس نے اپنی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کیا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْجُشَمِيُّ، ثَنَا عَلِيلَةُ بِنْتُ الْكُمَيْتِ قَالَتْ : سَمِعْتُ أُمِّي أَمِينَةَ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أَمَةُ اللَّهِ بِنْتُ رُزَيْنَةَ، عَنْ أُمِّهَا رُزَيْنَةَ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَى صَفِيَّةَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ حِينَ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَجَاءَ بِهَا يَقُودُهَا مَسْبِيَّةً، فَلَمَّا رَأَتِ النِّسَاءَ قَالَتْ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. فَأَرْسَلَهَا، وَكَانَ ذِرَاعُهَا فِي يَدِهِ فَأَعْتَقَهَا، ثُمَّ خَطَبَهَا وَتَزَوَّجَهَا وَأَمْهَرَهَا رُزَيْنَةَ ".سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا (جو رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ خادمہ ہیں) سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے بنو قریظہ اور بنو نضیر کی فتح کے دن سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو جنگی قیدی بنایا جب اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو فتح عطا فرمائی، پس آپ ﷺ انہیں اسیر بنا کر لا رہے تھے، پھر جب انہوں نے مسلمان خواتین کو دیکھا تو پکار اٹھیں: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں چھوڑ دیا جبکہ ان کا بازو آپ ﷺ کے دستِ مبارک میں تھا، پھر آپ ﷺ نے انہیں قید و غلامی سے آزاد فرما دیا، بعد ازاں انہیں نکاح کا پیغام دیا اور ان سے شادی کر لی اور سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا کو ان کا مہر مقرر فرمایا۔“