إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب ما يجوز أن يكون مهرا باب: کون سی چیز مہر بن سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 3280
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ سَيْحَانَ ، ثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ الْمَغْنَمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ مِنَ الصَّدَقَةِ، تَقَعُ الشَّاةُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا: دَعْ لِي نَصِيبَكَ أَتَزَوَّجْ بِهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مَقَالٌ، بِشْرُ بْنُ سَيْحَانَ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَغْرَبَ. وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان صدقے کا مالِ غنیمت تقسیم فرماتے تھے، (کبھی ایسا ہوتا کہ) ایک بکری دو آدمیوں کے درمیان مشترکہ طور پر آتی تو ان میں سے ایک دوسرے سے کہتا: تم اپنا حصہ میرے لیے چھوڑ دو تاکہ میں اس کے ذریعے نکاح کر لوں۔“ اس روایت کی سند میں کلام ہے، کیونکہ اس کے ایک راوی بشر بن سیحان کو ابن حبان نے 'الثقات' میں تو ذکر کیا ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ بسا اوقات غریب روایات بیان کر دیتے ہیں، البتہ سند کے بقیہ تمام راوی صحیح کے راوی ہیں۔