❮
❯
حدیث نمبر: 328
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى: جَهِّزْنِي فَإِنِّي خَارِجٌ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: فَجَاءَ ذَلِكَ الْيَوْمُ وَقَدْ بَقِيَ بَعْضُ جِهَازِهِ، فَقَالَ: أَفَرَغْتَ؟ قُلْتُ: بَقِيَ شَيْءٌ يَسِيرٌ، قَالَ: فَإِنِّي خَارِجٌ. قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ لَوْ أَقَمْتَ حَتَّى تَفْرُغَ مِنْ بَقِيَّةِ جِهَازِكَ، قَالَ: لَا إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَكْذِبَ أَهْلِي فَيَكْذِبُونِي، وَأَنْ أَخُونَهُمْ فَيَخُونُونِي.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا سامانِ سفر تیار کر دو کیونکہ میں فلاں فلاں دن روانہ ہو رہا ہوں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ دن آ پہنچا اور ابھی کچھ سامان کی تیاری باقی تھی تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تم فارغ ہو گئے؟“ میں نے عرض کیا: ”تھوڑا سا کام باقی ہے،“ انہوں نے فرمایا: ”میں تو بہرصورت نکل رہا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: ”اللہ تعالیٰ امیر کی اصلاح فرمائے، کاش کہ آپ بقیہ سامان کی تیاری مکمل ہونے تک قیام فرما لیتے،“ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ میں اپنے گھر والوں سے جھوٹ بولوں اور پھر وہ مجھ سے جھوٹ بولنے لگیں، اور میں ان سے بدعہدی کروں تو وہ بھی مجھ سے بدعہدی کریں۔“
اس کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 328
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»