إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب ما يستحب من القصد في الصداق باب: مہر میں میانہ روی کا استحباب۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا الْحَاكِمُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " كَانَ الَّذِي تَزَوَّجَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّ سَلَمَةَ عَلَى شَيْءٍ قِيمَتُهُ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو مُوسَى هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، الْحَمَّالُ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مَقَالٌ؛ الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، لَيْسَ بِالْمَتِينِ. وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: لَا بَأْسَ بِهِ، قَدْ رَوَى عَنْهُ وَكِيعٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ الطَّيَالِسِيَّ رَوَى عَنْهُ أَحَادِيثَ مُنْكَرَةً. وَقَالَ يَحْيَى: هُوَ ثِقَةٌ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ جس مہر پر نکاح فرمایا تھا اس کی مالیت دس درہم کے برابر تھی“؛ اس حدیث کی سند میں کلام ہے کیونکہ اس کے راوی حکم بن عطیہ کے بارے میں امام ابو حاتم رازی فرماتے ہیں کہ ان سے حجت نہیں پکڑی جا سکتی اور وہ فنِ حدیث میں پختہ نہیں ہیں، امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ ان میں کوئی حرج نہیں، ان سے امام وکیع نے بھی روایت کیا ہے البتہ امام ابوداؤد طیالسی نے ان کے واسطے سے منکر احادیث روایت کی ہیں، امام یحییٰ بن معین نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی فرماتے ہیں کہ وہ قوی نہیں ہیں، البتہ سند کے دیگر تمام راوی ثقہ ہیں۔