إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب فيمن تزوجها النبي صلى الله عليه وسلم ودخل بها باب: وہ خواتین جن سے نبی ﷺ نے نکاح کیا اور ان کی رخصتی ہوئی۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنِي عَجْلَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " لَمَّا حَضَرَ أَبَا سَلَمَةَ الْوَفَاةُ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: إِلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَبْدِلْ أُمَّ سَلَمَةَ خَيْرًا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ. فَلَمَّا تُوُفِّيَ خَطَبَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي كَبِيرَةُ السِّنِّ. قَالَ: أَنَا أَكْبَرُ مِنْكِ سِنًّا، وَالْعِيَالُ عَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ فَسَأَدْعُو اللَّهَ أَنْ يُذْهِبَهَا. فَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا بِرَحَاتَيْنِ وَجَرَّةٍ لِلْمَاءِ ".سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ آپ مجھے کس کے سپرد کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَبْدِلْ أُمَّ سَلَمَةَ خَيْرًا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ» ”اے اللہ! ام سلمہ کو ابو سلمہ سے بہتر نعم البدل عطا فرما۔“ پھر جب ان کا انتقال ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں نکاح کا پیغام دیا، جس پر انہوں نے عرض کی کہ میں تو بڑی عمر کی خاتون ہوں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں عمر میں تم سے بھی بڑا ہوں، رہی بات اہل و عیال کی تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ ہیں، اور تمہاری غیرت کے متعلق میں عنقریب اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا کہ وہ اسے دور فرما دے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح فرما لیا اور انہیں دو چکیاں اور پانی کا ایک گھڑا ارسال فرمایا۔“