إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الزجر عن الانتساب إلى غير الآباء وما جاء في أن المرأة لآخر أزواجها باب: باپ دادا کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرنے پر زجر، اور اس بارے میں جو کچھ آیا ہے کہ عورت اپنے آخری شوہر کی ہوگی۔
حدیث نمبر: 3264
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: " خَطَبَ مُعَاوِيَةُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ فَأَبَتْ أَنْ تُزَوِّجَهُ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَرْأَةُ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا، وَلَسْتُ أُرِيدُ بِأَبِي الدَّرْدَاءِ بَدَلًا ". هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ام الدرداء رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا تو انہوں نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”میں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عورت (جنت میں) اپنے سب سے آخری شوہر کے لیے ہوگی“، اور میں سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے متبادل کے طور پر کسی اور کو نہیں چاہتی۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔