إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في المرأة المسوفة والمفسلة باب: مُسوِّفہ (شوہر کے بلانے پر ٹال مٹول کرنے والی) اور مُفسِّلہ (جھوٹا حیض کا بہانہ کرنے والی) عورت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3171
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ الْمُسَوِّفَاتِ. قِيلَ: وَمَا الْمُسَوِّفَاتُ؟! قَالَ: الرَّجُلُ يَدْعُو امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَتَقُولُ: سَوْفَ سَوْفَ. حَتَّى تَغْلِبَهُ عَيْنُهُ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ٹال مٹول کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔“ دریافت کیا گیا: ”اور یہ ٹال مٹول کرنے والی عورتیں کون ہیں؟!“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ عورت ہے کہ جب اس کا شوہر اسے اپنے بستر کی طرف بلائے تو وہ (جواباً) کہتی رہے: 'ابھی آتی ہوں، ذرا ٹھہریں' یہاں تک کہ (انتظار کرتے کرتے) اس کے شوہر کی آنکھ لگ جائے اور وہ سو جائے۔“