إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب خطبة الرجل على خطبة أخيه وما جاء في الأولياء باب: آدمی کا اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجنا، اور اولیاء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3144
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَزِيدُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَتِهِ ".
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْبُيُوعِترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر قیمت نہ بڑھائے اور نہ ہی اس کے (بھیجے ہوئے) پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس روایت کی ایک شاہد حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے جسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے اور یہ پہلے کتاب البیوع میں گزر چکی ہے۔