إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الترغيب في غض البصر والترهيب من إطلاقه وما جاء فيمن رأى امرأة فأعجبته والنهي عن الخصي باب: نگاہ نیچی رکھنے کی ترغیب اور اسے آزاد چھوڑنے پر وعید، جو کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور خصی ہونے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3085
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ، حَدَّثَنِي غُنَيْمُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ نَافِعٍ : " أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَهُوَ شَاهِدٌ: ( الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ) قَالَ: هِيَ النَّظْرَةُ وَالْغَمْزَةُ وَالْقُبْلَةُ وَالْمُبَاشَرَةُ، فَإِذَا مَسَّ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَهُوَ الزِّنَا، وَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ ".ترجمہ
[3085] سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر آنکھ زنا کرنے والی ہے۔“ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
[3086] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلا اللَّمَمَ﴾ کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد (نامحرم کو) دیکھنا، آنکھ کا اشارہ کرنا، بوسہ لینا اور بدن کا بدن سے لگنا ہے، لیکن جب مقامِ ختنہ دوسرے مقامِ ختنہ سے مل جائے تو وہ زنا ہے، اور اس صورت میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔“