إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الترغيب في النكاح والحث عليه سيما بذات الدين الولود وما جاء في المرأة الحسناء العقيم والخفيف الحاذ باب: نکاح کی ترغیب اور اس پر ابھارنا، خصوصاً دین دار اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے؛ اور خوبصورت بانجھ عورت اور کم عیال والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ: وَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْكُوفِيُّ الطَّحَّانُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصِّدِّيقُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي اللَّهِ فِي جَانِبِ الْمِصْرِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؛ الْوَدُودُ الْوَلُودُ الَّتِي إِذَا ظُلِمَتْ أَوْ ظَلَمَتْ قَالَتْ: لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالسَّاجِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُمْ.
وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْمَتْنُ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِهِمَا، وَحَدِيثُ أَنَسٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ .سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے ان مردوں کی خبر نہ دوں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ نبی ﷺ جنتی ہیں، صدیق جنتی ہے، شہید جنتی ہے، فوت ہو جانے والا بچہ جنتی ہے، اور وہ شخص بھی جنتی ہے جو شہر کے دور دراز علاقے میں محض اللہ کی خاطر اپنے بھائی کی ملاقات کو جائے، کیا میں تمہیں تمہاری ان عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو اہل جنت میں سے ہیں؟ وہ عورت جو (اپنے شوہر سے) نہایت محبت کرنے والی اور کثیر الاولاد ہو، جو اگر مظلوم ہو یا (اس سے کوئی کوتاہی ہو جائے اور) وہ اپنے شوہر پر زیادتی کر بیٹھے تو (عاجزی و محبت سے) کہے: «لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى» ”میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک کہ آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔“ “ اس حدیث کی سند ضعیف ہے؛ اس کے ایک راوی سری بن اسماعیل کو امام احمد بن حنبل، ابن معین، ابو حاتم، ساجی، ابو داؤد، نسائی، ابن عدی اور دیگر محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم اس حدیث کا متن سیدنا انس بن مالک اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم وغیرہما سے بھی مروی ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت کو امام طبرانی نے نقل کیا ہے۔