إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب الوصية بالرقيق والتخفيف عنهم باب: غلاموں کے بارے میں وصیت اور ان پر (بوجھ) ہلکا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3018
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ جُلَيْدٍ الْحَجَرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ خَادِمِي يُسِيءُ وَيَظْلِمُ، أَفَأَضْرِبُهُ؟ قَالَ: اعْفُ عَنْهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ دُونَ قَوْلِهِ: "إِنَّ خَادِمِي يُسِيءُ وَيَظْلِمُ، أَفَأَضْرِبُهُ؟".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میرا خادم برائی اور ظلم و زیادتی کا مرتکب ہوتا ہے، تو کیا میں اسے ماروں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے ہر روز ستر مرتبہ معاف کر دیا کرو۔“ میں کہتا ہوں کہ اسے امام ترمذی نے اپنی ’الجامع‘ میں روایت کیا ہے، مگر سائل کے ان الفاظ کے ذکر کے بغیر کہ: ”میرا خادم برائی اور ظلم کرتا ہے، کیا میں اسے ماروں؟“