إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب وصية حذيفة رضي الله عنه باب: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی وصیت۔
حدیث نمبر: 3008
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: "دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عَلَى حُذَيْفَةَ وَهُوَ مَرِيضٌ فَأَسْنَدَهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مَسْعُودٍ: أَوْصِنَا. قَالَ: إِنَّ الضَّلَالَةَ حَقَّ الضَّلَالَةِ أَنْ تَعْرِفَ مَا كُنْتَ تُنْكِرُ، وَتُنْكِرَ مَا كُنْتَ تَعْرِفُ، وَإِيَّاكَ وَالتَّلَوُّنَ فِي دِينِ اللَّهِ".ترجمہ
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ علیل تھے، انہوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو سہارا دے کر اپنے ساتھ لگایا، تو سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ ہمیں وصیت فرمائیے، جس پر انہوں نے فرمایا: ”یقیناً مکمل گمراہی یہ ہے کہ تم ان امور کو (حق سمجھ کر) تسلیم کرنے لگو جنہیں تم (پہلے باطل سمجھ کر) مسترد کرتے تھے اور ان امور کو مسترد کرنے لگو جنہیں تم (پہلے حق کے طور پر) پہچانتے تھے، اور اللہ کے دین میں رنگ بدلنے (تذبذب اور ناپائیداری) سے خود کو بچائے رکھنا۔“