إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهبات وفيه عطية الرجل ولده— ہبہ کا بیان، اور اس میں آدمی کا اپنی اولاد کو عطیہ دینے کا ذکر۔
باب التسوية بين الأولاد في العطية باب: عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان برابری کا بیان۔
حدیث نمبر: 2971
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ الْأَرْحَبِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَوُّوا بَيْنَ أَوْلَادِكُمْ فِي الْعَطِيَّةِ، فَلَوْ كُنْتُ مُفَضِّلًا أَحَدًا لَفَضَّلْتُ النِّسَاءَ".
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ نَجْدَةَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: الْجُمْلَةُ الْأُولَى لَهَا شَاهِدٍ مِنْ حَدِيثِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرِ، رَوَاهُ أَصْحَابُ الْكُتُبِ السِّتَّةِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنی اولاد کے درمیان عطیہ و تحفہ دینے میں برابری ملحوظ رکھا کرو، اور اگر میں کسی کو کسی پر فضیلت دینے والا ہوتا تو عورتوں (بیٹیوں) کو فضیلت دیتا۔“ اس حدیث کو امام بیہقی نے اپنی سنن میں احمد بن نجدہ کے طریق سے سعید بن منصور سے، انہوں نے اسماعیل بن عیاش سے روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کے پہلے جملے کے لیے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ایک شاہد موجود ہے جسے کتبِ ستہ کے تمام ائمہ نے روایت کیا ہے۔