إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العارية— عاریت (مانگی ہوئی چیز) کا بیان۔
كتاب العارية باب: عاریت (مانگی ہوئی چیز) کا بیان۔
حدیث نمبر: 2895
وَعَنْ طَاوُسٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَأَنْ (يُعِيرَ) أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا كَذَا وَكَذَا، لِشَيْءٍ مَعْلُومٍ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کا اپنے بھائی کو اپنی زمین عاریتاً (مفت استعمال کے لیے) دے دینا اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ اس پر کوئی متعین چیز (بطورِ کرایہ) وصول کرے۔“ اس حدیث کو امام محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔