إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرهن— رہن (گروی) کا بیان۔
باب جواز الرهن باب: رہن کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 2883
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا يُوسُفُ - يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ - ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ رَهَنَ أَرْضًا بِدَيْنٍ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ يَقْضِي مِنْ ثَمَرَتِهَا مَا فَضَلَ عَنْ نَفَقَتِهَا، فَيَقْضِي مِنْ ذَلِكَ دَيْنَهُ الَّذِي عَلَيْهِ بَعْدَ أَنْ يَحْسِبَ الَّذِي بَقِيَ لَهُ عِنْدَهُ، عَمَلَهُ، وَنَفَقَتَهُ بِالْعَدْلِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ سُلَيْمَانُ وَابْنُهُ خُبَيْبٌ وَجَعْفَرُ بْنُ سَعْدٍ ذَكَرَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَضَعَّفَهُمْ ...ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے ذمہ واجب الادا قرض کے عوض کوئی زمین رہن رکھی، تو وہ اس کی پیداوار میں سے ان اخراجات کو منہا کرنے کے بعد جو اس کی دیکھ بھال پر آئے ہوں، بقیہ سے اپنا قرض ادا کرے۔ وہ اس رقم سے اپنے ذمہ واجب الادا قرض کی ادائیگی اس وقت کرے جب وہ (قرض خواہ کے) کام اور اس کے اخراجات کا عدل و انصاف کے ساتھ حساب کر لے۔“ اس حدیث کی سند ضعیف ہے؛ سلیمان، ان کے صاحبزادے خبیب اور جعفر بن سعد کو اگرچہ امام ابن حبان نے ’الثقات‘ میں ذکر کیا ہے، تاہم (دیگر ائمہ نے) انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔