إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب ما جاء في بيع الزط وتجارة الغلام باب: زُطّ (جاٹوں) کی بیع اور لڑکے کی تجارت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2867
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ "أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَتَى نَاسًا مِنَ الزُّطِّ يَتَبَايَعُونَ مُسْتَدْفِرِينَ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ قَوْمًا أَشْبَهَ بِالْجِنِّ مِنْ هُؤُلَاءِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ’زُط‘ (ہندوستانی نژاد) قوم کے کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے جو لنگوٹ کس کر (اپنے کپڑوں کو سمیٹے ہوئے) خرید و فروخت میں مصروف تھے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ان لوگوں سے زیادہ جنات کے مشابہ کوئی قوم نہیں دیکھی۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔