❮
❯
حدیث نمبر: 286
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ وَأَبِي الدَّهْمَاءِ قَالَا: "أَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ - وَكَانَا يُكْثِرَانِ السَّفَرَ - فَقَالَ الْبَدَوِيُّ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ، فَكَانَ مِمَّا حَفِظْتُ عَنْهُ أَنْ قَالَ إِنَّكَ لَنْ تَدَعَ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنْ سُوَيْدِ بْنِ نَصْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ.
ترجمہ

حمید بن ہلال (رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ ابو قتادہ اور ابودہماء (رحمہما اللہ) ایک دیہاتی صحابی کے پاس آئے تو ان صحابی نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ان باتوں کی تعلیم دینا شروع کی جو اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو سکھائی تھیں، تو میں نے آپ ﷺ سے جو ارشادات یاد کیے ان میں سے ایک یہ تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً تو اللہ کے ڈر سے جس چیز کو بھی چھوڑے گا، اللہ تعالیٰ تجھے اس کے بدلے میں اس سے بہتر چیز عطا فرمائے گا۔“
میں کہتا ہوں: اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی کتاب 'الکبری' میں سوید بن نصر، انہوں نے عبد اللہ اور انہوں نے سلیمان بن مغیرہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 286
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 20215، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3312»