إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب تحريم بيع الخمر باب: شراب کی بیع حرام ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2859
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ رَجُلًا أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَزَادَةً مِنْ خَمْرٍ، فَأَمَرَ بِبَيْعِهَا، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا، فَأَمَرَ بِوِكَائِهَا فَفُتِحَ".
هَذَا إِسْنَادٌ مُعْضَلٌ.ترجمہ
امام محمد بن علی سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں شراب کا ایک مشکیزہ بطور ہدیہ پیش کیا، تو آپ ﷺ نے (پہلے) اسے فروخت کرنے کا حکم دیا، پھر جب وہ شخص واپس مڑا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جس (اللہ) نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اسی نے اس کی بیع کو بھی حرام قرار دیا ہے“، پھر آپ ﷺ نے اس کے بندھن کو کھولنے کا حکم دیا تو اسے کھول دیا گیا۔ یہ اسناد معضل ہے۔