إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب النهي عن (بيع) فضل الماء ليمنع به الكلأ باب: زائد پانی (کی بیع) کی ممانعت جس کے ذریعے گھاس (چرانے) سے روکا جائے۔
حدیث نمبر: 2846
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي (عَبْدِ الرَّحْمَنِ) الصَّائِغِ، عَنْ قَهْرَمَانٍ لِسَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ مَنَعَ فَضْلَ مَاءٍ مَنَعَهُ اللَّهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے (اپنی ضرورت سے) زائد پانی کو دوسروں سے روکا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنے فضل سے محروم کر دے گا۔“ یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔