❮
❯
حدیث نمبر: 2843
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا حَمَّادٌ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ، عَنْ جَابِرٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا بِالْوَسْقِ وَالْوَسْقَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ وَالْأَرْبَعَةِ وَقَالَ: فِي كُلِّ جَادٍّ عَشَرَةُ أَوْسُقٍ، وَمَا بَقِيَ عِذْقًا يُوضَعُ فِي الْمَسْجِدِ لِلْمَسَاكِينِ"، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُمُ الْيَوْمَ يَشْتَرِطُونَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى ، ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حِبَّانَ بْنِ يَحْيَى ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے بیعِ عرایا (یعنی درخت پر لگی تازہ کھجوروں کی تخمینے کے عوض خشک کھجوروں کے ساتھ فروخت) میں ایک، دو، تین اور چار وسق تک کی رخصت عطا فرمائی ہے، اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ شخص جو پھل کاٹنے والا ہو اس کے ذمے ہر دس وسق میں سے وہ خوشہ ہے جو باقی رہ جائے (یعنی اسے توڑتے وقت چھوڑ دیا جائے) تاکہ اسے مساکین کے لیے مسجد میں رکھ دیا جائے“، محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ لوگ آج بھی اس بات کی شرط لگاتے ہیں۔ اس روایت کو امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ، ابُو خیثمہ، یعقوب بن ابراہیم، ان کے والد اور وہ ابنِ اسحاق کے طریق سے محمد بن حبان بن یحییٰ کی سند کے ساتھ اسی طرح ذکر کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب البيوع / حدیث: 2843
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 14454، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5901، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7881»