❮
❯
حدیث نمبر: 2829
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ الْبَصْرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَبِيعُ مِنْ غِلْمَانِهِ النَّخْلَ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ جَابِرٌ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ؟! قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ أَمَا عَلِمْتَ أَنْ لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ سَيِّدِهِ رِبًا؟!" هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ اپنے غلاموں کو کھجور کے درخت ایک، دو اور تین سال کی مدت کے لیے فروخت کیا کرتے تھے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کے درختوں (کے پھل) کو ایک، دو اور تین سال کے لیے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے؟! انہوں نے جواب دیا: کیوں نہیں (مجھے معلوم ہے)، لیکن کیا آپ کو یہ علم نہیں کہ غلام اور اس کے آقا کے درمیان کوئی سود نہیں ہوتا؟“ اس حدیث کی سند حسن ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب البيوع / حدیث: 2829
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «هذا إسناد حسن»