❮
❯
حدیث نمبر: 276
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: "كُنَّا إِذَا تَعَلَّمْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ لَمْ نَتَجَاوَزِ الَّتِي بَعْدَهَا حَتَّى نَعْلَمَ مَا نَزَلَتْ فِي هَذِهِ. قِيلَ لِشَرِيكٍ: وَالْعَمَلُ؟ قَالَ: نَعَمْ " .
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضِيلٍ ... فَذَكَرَهُ بِالْإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم جب رسول اللہ ﷺ سے دس آیات سیکھتے تھے تو اس وقت تک اگلی آیات کی طرف ہرگز تجاوز نہیں کرتے تھے جب تک ہم یہ نہ جان لیتے کہ ان آیات میں کیا (احکام) نازل ہوئے ہیں۔“ (راویِ حدیث) شریک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا اس میں عمل (سیکھنا) بھی شامل تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہاں۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں محمد بن فضیل کے واسطے سے اسی سند اور متن کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 276
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيره؛ مع ضعف شريك واختلاط عطاء