إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في التجارة وحث التجار على الصدقة باب: تجارت اور تاجروں کو صدقے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2730
قَالَ: وَثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "تِسْعَةُ أَعْشَارِ الرِّزْقِ فِي التِّجَارَةِ. قَالَ نُعَيْمٌ: وَكَسْبُ الْعُشْرِ الْبَاقِي فِي السَّائِبَةِ - يَعْنِي: الْغَنَمَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.ترجمہ
نعیم بن عبد الرحمٰن سے مروی ہے کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رزق کے دس حصوں میں سے نو حصے تجارت میں ہیں“ اور نعیم نے یہ بھی کہا کہ ”باقی ماندہ دسویں حصے کی کمائی ریوڑ یعنی بکریوں کی پرورش میں ہے“؛ یہ سند نعیم بن عبد الرحمٰن کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔