إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في التجارة وحث التجار على الصدقة باب: تجارت اور تاجروں کو صدقے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2729
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ الْأَخْضَرِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَاعَ حِلْسًا وَقَدَحًا فِيمَنْ يَزِيدُ". وَتَقَدَّمَ بِأَلْفَاظِهِ فِي الزَّكَاةِ فِي بَابِ تَحْرِيمِ الْمَسْأَلَةِ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ نے ٹاٹ کا ایک ٹکڑا اور ایک پیالہ نیلامی کے ذریعے یعنی سب سے زیادہ بولی دینے والے کے ہاتھ فروخت فرمایا۔“ اور یہ روایت اپنے مکمل الفاظ کے ساتھ پہلے کتاب الزکاۃ کے تحت 'سوال کرنے کی حرمت' کے باب میں بیان ہو چکی ہے۔