❮
❯
حدیث نمبر: 272
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ، عَنْ وَرْقَاءَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "بَيْنَا نَحْنُ نَقْرَأُ، فِينَا الْعَرَبُ وَالْعَجَمُ وَالْأَبْيَضُ وَالْأَسْوَدُ، خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَنْتُمْ فِي خَيْرٍ، تَقْرَؤُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَتَذْكُرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَثْقَفُونَهُ كَمَا يُثْقَفُ الْقَدَحُ، يَتَعَجَّلُونَ أُجُورَهُمْ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ " .
قُلْتُ: ابْنُ لَهِيعَةَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مرتبہ ہم (قرآن) پڑھ رہے تھے اور ہمارے درمیان عرب و عجم اور سفید فام و سیاہ فام (سبھی) موجود تھے، اسی اثنا میں رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”تم لوگ خیر و بھلائی پر ہو کہ اللہ کی کتاب پڑھتے ہو اور رسول اللہ ﷺ کا تذکرہ کرتے ہو، اور عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ اس (قرآن کے الفاظ و حروف) کو اس طرح درست کریں گے اور سنواریں گے جیسے تیر (کی لکڑی) کو (بنا سنوار کر) سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے صلے اور دنیوی فائدے) میں جلدی چاہیں گے اور اسے (آخرت کے صلے کے لیے) مؤخر نہیں کریں گے۔“
میں کہتا ہوں: ابن لہیعہ رحمہ اللہ ضعیف راوی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 272
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «قلت: ابن لهيعة ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12075»