إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب ما جاء في العلم وطلبه وحفظه وتعلمه وتعليمه وفضل العلماء والمتعلمين باب: علم، اس کی طلب، اسے یاد کرنے، سیکھنے اور سکھانے، اور علماء و طلبہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 270
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - قَالَ: لَا أَدْرِي رَفَعَهُ أَمْ لَا - قَالَ: " مِنْ فِقْهِ الْمَرْءِ مَمْشَاهُ وَمَدْخَلُهُ وَمَخْرَجُهُ " .ترجمہ
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ انہوں نے اس کلام کو نبی کریم ﷺ تک مرفوع کیا ہے یا نہیں) کہ انہوں نے فرمایا: ”کسی شخص کی سمجھ بوجھ اور دانائی کی پہچان اس کا چلنا پھرنا، اس کا آنا اور اس کا جانا (یعنی اس کے تعلقات اور میل جول) ہے“۔
راوی کو اس روایت کے مرفوع ہونے میں شک ہے۔