❮
❯
حدیث نمبر: 2679
وَعَنْ سَعْدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي مُدِّهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مَدِينَتِهِمُ، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَإِنَّ إِبْرَاهِيمَ سَأَلَ لِمَكَّةَ، وَإِنِّي أَسْأَلُكَ لِلْمَدِينَةِ مِثْلَمَا سَأَلَ إِبْرَاهِيمُ لِمَكَّةَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ، إِنَّ الْمَدِينَةَ (مُشْتَبِكَةٌ بِالْمَلَائِكَةِ) عَلَى كُلِّ كَنَفٍ مِنْهَا مَلَكَانِ يَحْرُسَانِهَا فَلَا يَدْخُلُهَا الدَّجَّالُ وَلَا الطَّاعُونُ، مَنْ أَرَادَ أَهْلَهَا بِسُوءٍ أَذَابَهُ اللَّهُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
ترجمہ

سیدنا سعد اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي مُدِّهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مَدِينَتِهِمُ، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَإِنَّ إِبْرَاهِيمَ سَأَلَ لِمَكَّةَ، وَإِنِّي أَسْأَلُكَ لِلْمَدِينَةِ مِثْلَمَا سَأَلَ إِبْرَاهِيمُ لِمَكَّةَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ» ”اے اللہ! اہل مدینہ کے لیے ان کے مُد (چھوٹے پیمانے) میں برکت عطا فرما، ان کے صاع (بڑے پیمانے) میں برکت دے اور ان کے لیے ان کے شہر میں برکت نازل فرما؛ اے اللہ! بے شک ابراہیم (علیہ السلام) تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے، اور میں بھی تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں، یقیناً ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کے حق میں تجھ سے دعا کی تھی اور میں تجھ سے مدینہ کے لیے وہی کچھ مانگتا ہوں جو ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کے لیے مانگا تھا اور اس کے ساتھ اتنا ہی مزید بھی۔“ (مزید فرمایا:) ”بے شک مدینہ فرشتوں کے حصار میں ہے، اس کی ہر جانب دو فرشتے متعین ہیں جو اس کی پہرہ داری کرتے ہیں، پس اس میں نہ دجال داخل ہو سکے گا اور نہ ہی طاعون (کی وبا) پھیلے گی، اور جو شخص بھی اہل مدینہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے (ایسے) پگھلا دے گا جیسے نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، جبکہ امام مسلم اور امام نسائی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2679
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، وأصله في صحيح مسلم
تخریج حدیث «أبو يعلى (804): زهير، عن عثمان بن عمر، عن أسامة بن زيد الليثي، عن أبي عبد الله القراظ، عن سعد وأبي هريرة؛ أسامة بن زيد الليثي: صدوق يهم (التقريب، من الحفظ)؛ قال السناري: صحيح، وأخرجه مسلم (1386، 1387) مختصرًا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8173، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8672، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5228، 5229»