❮
❯
حدیث نمبر: 2638
وَعَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصِفَاحِ الرَّوْحَاءِ، فَإِذَا نَحْنُ بِحِمَارٍ عَقِيرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ هَذَا الْحِمَارَ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ لَهُ طَالِبٌ. قَالَ: فَمَا لَبِثْنَا أَنْ جَاءَ صَاحِبُهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُذُوهُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُقَسِّمَهُ بَيْنَ الرِّفَاقِ.
قَالَ: ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْأُثَايَةِ بِالْعَرْجِ إِذْ ظَبْيٌ حَاقِفٌ فِيهِ سَهْمٌ غَائِرٌ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَقِفَ عَلَيْهِ، فَيَمْنَعَهُ مِنَ النَّاسِ. قَالَ: وَصَاحِبُ الْحِمَارِ رَجُلٌ مِنْ بَهْزٍ". رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.
ترجمہ

سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ روحاء کی گھاٹیوں میں تھے کہ اچانک ہمیں ایک زخمی گورخر نظر آیا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اس گورخر کا تلاش کرنے والا (مالک) جلد ہی اس کے پاس آنے والا ہے“۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ اس کا مالک آپہنچا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اسے لے لیجیے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اسے مسافر ساتھیوں کے درمیان تقسیم کر دیں۔ انہوں نے کہا: پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ہم مقامِ عرج کی بستی اثایہ پہنچے تو وہاں کُنڈلی مار کر لیٹا ہوا ایک ہرن دیکھا جس میں تیر پیوست تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اس کے پاس کھڑے ہو جائیں تاکہ اسے لوگوں کی چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھیں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ گورخر کا مالک قبیلہ بہز کا ایک آدمی تھا۔“ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، جبکہ ابن ماجہ نے اسے مختصراً بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2638
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر، ورجاله ثقات، وابن ماجه مختصرا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15317»