❮
❯
حدیث نمبر: 26
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُؤْتَى بِرَجُلٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَ يُؤْتَى بِالْمِيزَانِ، ثُمَ يُؤْتَى بِتِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ سِجِلًّا: كُلُّ سِجِلٍّ مِنْهَا مَدُّ الْبَصَرِ فِيهَا خَطَايَاهُ وَذُنُوبُهُ، فَتُوضَعُ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، ثُمَّ يُخْرَجُ لَهُ قِرْطَاسٌ مِثْلُ هَذَا - وَأَمْسَكَ بِإِبْهَامِهِ عَلَى نِصْفِ أُصْبُعٍ - فِيهَا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَتُوضَعُ فِي كِفَّةٍ أُخْرَى فَتَرْجَحُ بِخَطَايَاهُ وَذُنُوبِهِ " .
قُلْتُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ الْأَفْرِيقِيُّ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَحَسَّنَهُ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا، پھر میزانِ عدل لائی جائے گی، پھر (اس کے اعمال کے) ننانوے دفتر لائے جائیں گے جن میں سے ہر ایک دفتر حدِ نگاہ تک وسیع ہوگا اور ان میں اس کی خطائیں اور گناہ درج ہوں گے، پس انہیں ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے گا، پھر اس کے لیے ایک پرچہ نکالا جائے گا جو اس جتنا ہوگا - اور آپ ﷺ نے اپنے انگوٹھے کو انگلی کے نصف حصے پر رکھ کر (اس کے چھوٹے ہونے کا) اشارہ فرمایا - جس میں «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ مرقوم ہوگا، پس وہ دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے گا تو وہ ان تمام خطاؤں اور گناہوں پر بھاری ہو جائے گا“۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: عبد الرحمن بن زیاد بن انعم الافریقی ضعیف ہے۔
اسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں، امام ترمذی نے الجامع میں ان الفاظ کے علاوہ روایت کر کے حسن قرار دیا ہے، نیز امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 26
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «قلت: عبد الرحمن بن زياد بن أنعم الأفريقي ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2639، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4300، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 9، 1980»