❮
❯
حدیث نمبر: 2573
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْزِلُ وَادِيَ نَمِرَةَ، فَلَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ أَرْسَلَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ أَيُّ سَاعَةٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُوحُ فِي هَذَا الْيَوْمِ؟ فَقَالَ: إِذَا كَانَ ذَلِكَ رُحْنَا. فَأَرْسَلَ الْحَجَّاجُ رَجُلًا فَقَالَ: إِذَا رَاحَ فَأَعْلِمْنِي. فَأَرَادَ ابْنُ عُمَرَ أَنْ يَرُوحُ، قَالُوا: لَمْ تَزِغِ الشَّمْسُ. فَجَلَسَ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَرُوحَ، فَقَالُوا: لَمْ تَزِغِ الشَّمْسُ. فَجَلَسَ، فَلَمَّا أَنْ قَدْ زَالَتِ الشَّمْسُ رَاحَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ وادیِ نمرہ میں قیام فرمایا کرتے تھے، پھر جب حجاج نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کر دیا تو اس نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ آج کے دن کس وقت (عرفات کے لیے) روانہ ہوا کرتے تھے؟ آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جب وہ وقت آئے گا تو ہم روانہ ہوں گے“، چنانچہ حجاج نے ایک شخص کو بھیجا اور اسے تاکید کی کہ جب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روانہ ہوں تو مجھے اطلاع دینا؛ پھر جب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے روانہ ہونے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے بتایا کہ ابھی سورج نہیں ڈھلا، چنانچہ آپ تشریف فرما رہے، پھر دوبارہ روانگی کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ ابھی سورج نہیں ڈھلا، تو آپ پھر بیٹھ گئے، پھر جب سورج ڈھل گیا تو آپ روانہ ہوئے“۔ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2573
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة ، ورجاله ثقات»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3009، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»