إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما جاء في جمع الأسابيع وركعتي الطواف وما يقرأ فيهما وجواز فعلهما في غير المسجد باب: کئی طواف (اسابیع) ملا کر کرنے، طواف کی دو رکعتوں، ان میں کیا پڑھا جائے اور مسجد کے علاوہ انہیں ادا کرنے کے جواز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2546
وَعَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ بِ "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" و"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ". رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ مُعْضَلًا، وَفِي سَنَدِهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. لَكِنَّ الْمَتْنَ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.ترجمہ
یعقوب بن زید سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ طواف کی (سنت) دو رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ تلاوت فرمایا کرتے تھے۔“ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے معضل روایت کیا ہے اور اس کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے جو کہ ضعیف ہے، تاہم اس متن کے لیے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ایک شاہد موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے۔