إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما يجتنبه المحرم وما يجوز له باب: محرم کن چیزوں سے بچے اور اس کے لیے کیا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 2511
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا رَافِعٍ وَرَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَزَوَّجَاهُ مَيْمُونَةَ بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ وَهُوَ حَلَالٌ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ اور ایک انصاری صحابی کو بھیجا، چنانچہ ان دونوں نے مدینہ منورہ ہی میں آپ ﷺ کا نکاح سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے (عمرہ کے لیے) روانگی سے قبل کر دیا تھا جبکہ آپ ﷺ حالتِ حلال (بغیر احرام) میں تھے“، اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ مرسل روایت کیا ہے۔