إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما يجوز للمرأة المحرمة لبسه وما لا يجوز باب: احرام والی عورت کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا نہیں۔
حدیث نمبر: 2506
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ الْمُهِلَّةُ الثِّيَابَ الْمُطَيَّبَةَ، وَتَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَةَ، وَلَا أَرَى الصُّفْرَةَ طِيبًا". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”احرام کی حالت میں تلبیہ پکارنے والی خاتون خوشبو لگے ہوئے کپڑے زیبِ تن نہ کرے، البتہ وہ کسم سے رنگے ہوئے کپڑے پہن سکتی ہے، اور میں زرد رنگ کو خوشبو شمار نہیں کرتا۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔