❮
❯
حدیث نمبر: 249
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا أَبُو حَيْوَةَ، عَنْ أَرْطَاةَ ، عَنْ أَبِي الضَّحَّاكِ قَالَ: "أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فَسَأَلْتُهُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ الْعِلْمِ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الشَّامِ. قَالَ: مِنْ أَيِّ أَهْلِ الشَّامِ؟ قُلْتُ: مِنْ حِمْصَ. قَالَ: مِنْ حِمْصَ، جِئْتَ تَطْلُبُ الْعِلْمَ مِنْ هَاهُنَا؟! قُلْتُ: مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَطْلُبَ الْعِلْمَ مِنْ مِثْلِكَ وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَإِنِّي أُخْبِرُكَ أَنَّ الْعَاصِيَةَ الْأُولَى سَارُوا تِلْوَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَزَلُوا الشَّامَ، ثُمَّ جُنْدُكَ خَاصَّةً، فَانْظُرْ مَا كَانُوا عَلَيْهِ فَانْتَهِ إِلَيْهِ " .
ترجمہ

ابو الضحاک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے علم کی کسی بات کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے پوچھا: ”تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں اہل شام میں سے ہوں۔“ انہوں نے دریافت فرمایا: ”اہل شام میں کس جگہ سے؟“ میں نے عرض کیا: ”حمص سے۔“ انہوں نے فرمایا: ”حمص کے ہو کر تم یہاں علم کی طلب میں آئے ہو؟!“ میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ جیسی شخصیت سے علم حاصل کرنے سے کون سی چیز روک سکتی ہے جبکہ آپ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تو سنو! میں تمہیں بتاتا ہوں کہ وہ پہلا ہراول دستہ جو رسول اللہ ﷺ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے روانہ ہوا یہاں تک کہ وہ شام میں مقیم ہوا، پھر بالخصوص تمہارے شہر حمص کا لشکر، پس تم غور کرو کہ وہ کس روش اور طریقے پر کاربند تھے، تم بھی اسی طریقے کو لازم پکڑ لو۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب العلم / حدیث: 249
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي الضحاك