حدیث نمبر: 2476
عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: "خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَجْمَعَ بَيْنَ الْعُمَرَةِ وَالْحَجِّ، فَمَنْ أَرَادَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَقُلْ كَمَا أَقُولُ. ثُمَّ لَبَّى قَالَ: بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ مَعًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں عمرہ اور حج کو ایک ساتھ ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، پس تم میں سے جو کوئی یہ ارادہ رکھتا ہو وہ اسی طرح کہے جیسے میں کہتا ہوں“، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان کلمات کے ساتھ تلبیہ پکارا: «بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ مَعًا» ”میں عمرہ اور حج دونوں کو ایک ساتھ ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے موقوفاً (یعنی صحابی کے قول کے طور پر) روایت کیا ہے۔