❮
❯
حدیث نمبر: 2472
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ: "أَفْرِدُوا الْحَجَّ وَدَعُوا قَوْلَ أَعْمَاكُمْ هَذَا. قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ الَّذِي أَعْمَى اللَّهُ قَلْبَهُ أَنْتَ، أَلَا تَسْأَلُ أُمَّكَ عَنْ هَذَا. فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَقَالَتْ: صَدَقَ ابْنُ عَبَّاسٍ، جِئْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا فَجَعَلْنَاهَا عُمْرَةً، فَحَلَلْنَا الْإِحْلَالَ كُلَّهُ حَتَّى سَقَطَتِ الْمَجَامِرُ بَيْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم صرف حجِ افراد کیا کرو اور اس اندھے کی بات چھوڑ دو۔“ تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے (برجستہ) فرمایا: ”حقیقت میں جس کا دل اللہ نے اندھا کر دیا ہے وہ تم خود ہو، کیا تم اس بارے میں اپنی والدہ (سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا) سے دریافت نہیں کرتے؟“ چنانچہ انہوں نے اپنی والدہ کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: ”ابن عباس نے سچ کہا ہے، ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حج کا ارادہ کر کے آئے تھے، پھر ہم نے اسے عمرہ میں تبدیل کر دیا اور ہم احرام کی پابندیوں سے مکمل طور پر حلال ہو گئے، یہاں تک کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان انگیٹھیاں رکھی گئیں (یعنی میاں بیوی کے تعلقات مکمل بحال ہو گئے)۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2472
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، وأصله في صحيح مسلم
تخریج حدیث «ابن أبي شيبة (16525، ط. الشثري): ابن فضيل، عن يزيد، عن مجاهد. يزيد بن أبي زياد ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن (التقريب)، وضعّفه محقق المصنف به. وقصة أسماء عند مسلم (1238)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26377»