إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب العمرة في رجب وشوال وذي القعدة وما جاء في عمره صلى الله عليه وسلم باب: رجب، شوال اور ذی القعدہ میں عمرہ کا بیان، اور نبی ﷺ کے عمروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2454
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعْرَانَةَ فَقَسَمَ بِهَا الْغَنَائِمَ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا، وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ طائف سے واپس تشریف لائے تو مقامِ جعرانہ میں قیام فرمایا اور وہاں اموالِ غنیمت تقسیم کیے، پھر آپ ﷺ نے وہیں سے عمرہ ادا فرمایا اور یہ شوال کا مہینہ ختم ہونے میں دو راتیں باقی رہنے کا واقعہ ہے۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور ان کے واسطے سے امام ابو یعلیٰ نے اسے نقل کیا ہے۔