❮
❯
حدیث نمبر: 2437
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَحْرَمَ مِنْ مَكَّةَ لَمْ يَسْعَ حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ مِنًى".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ جب مکہ مکرمہ سے (حج کا) احرام باندھتے تو (صفا و مروہ کی) سعی نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ وہ منیٰ سے (ارکانِ حج کی ادائیگی کے بعد) واپس لوٹ آتے۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ موقوفاً روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2437
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد موقوفا بسند الصحيح»