إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب فيمن خرج للحج أو العمرة فمات باب: جو حج یا عمرے کے لیے نکلے اور فوت ہو جائے۔
حدیث نمبر: 2433
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ مَاتَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ لَمْ يَعْرِضْهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَمْ يُحَاسِبْهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ بِشْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْأَصْبَهَانِيُّ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مکہ مکرمہ کے راستے میں فوت ہو گیا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے (حساب کے لیے) پیش نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کا محاسبہ کرے گا۔“ اس حدیث کو حارث نے اسحاق بن بشر سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے، نیز اسے اصبہانی نے بھی روایت کیا ہے۔