إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما تحصل به البركة في الزاد وما جاء في الرجل يجد زادا وراحلة فيحج ماشيا يحتسب فيه زيادة الأجر باب: زادِ راہ میں برکت کس چیز سے حاصل ہوتی ہے، اور اس شخص کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جو زادِ راہ اور سواری پائے پھر بھی زیادہ اجر کی امید میں پیدل حج کرے۔
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتُحِبُّ يَا جُبَيْرُ إِذَا خَرَجْتَ سَفَرًا أَنْ تَكُونَ مِنْ أَمْثَلِ أَصْحَابِكَ هَيْئَةً وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي. قَالَ: اقْرَأْ هَذِهِ السُّوَرَ الْخَمْسَ: "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" و"إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ" و"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" و"قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" و"قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ"، وَافْتَتِحْ كُلَّ سُورَةٍ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَاخْتِمْ قِرَاءَتَكَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. قَالَ جُبَيْرٌ: وَكُنْتُ غَنِيًّا كَثِيرَ الْمَالِ، فَكُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ مَنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُمْ فِي سَفَرٍ فَأَكُونُ مِنْ أَبَذِّهِمْ هَيْئَةً وَأَقَلِّهِمْ زَادًا، فَمَا زِلْتُ مُنْذُ عَلَّمَنِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَرَأْتُ بِهِنَّ أَكُونُ مِنْ أَحْسَنِهِمْ هَيْئَةً وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا حَتَّى أَرْجِعَ مِنْ سَفَرِي ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جبیر! کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ جب تم سفر پر نکلو تو اپنے ساتھیوں میں ہیئت کے اعتبار سے سب سے بہتر رہو اور تمہارے پاس زادِ راہ بھی سب سے زیادہ ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان پانچ سورتوں کی تلاوت کیا کرو: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾، ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾؛ اور ہر سورت کا آغاز «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ سے کرو اور اپنی تلاوت کا اختتام بھی «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ پر کیا کرو۔“ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں صاحبِ ثروت اور کثیر المال آدمی تھا، لیکن میں جن کے ساتھ بھی سفر پر نکلتا تو میری حالت سب سے زیادہ پراگندہ ہوتی اور میرا توشہ سب سے کم پڑ جاتا تھا، مگر جب سے رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ سورتیں سکھائیں اور میں نے ان کی تلاوت شروع کی تو میں اپنے تمام ساتھیوں میں سب سے عمدہ حالت والا اور سب سے زیادہ توشے والا رہنے لگا یہاں تک کہ میں اپنے اس سفر سے واپس لوٹتا۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔