❮
❯
حدیث نمبر: 2403
عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: "سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أُؤَاجِرُ نَفْسِي مِنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ فَأَنْسُكُ مَعَهُمْ، أَلِي أَجْرٌ؟ قَالَ: نَعَمْ؟ أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا ؟". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
وَالْبَيْهَقِيُّ وَلَفْظُهُ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنِّي أَكْرَيْتُ نَفْسِي إِلَى الْحَجِّ، وَاشْتَرَطْتُ عَلَيْهِمْ أَنْ أَحُجَّ، أَفَيُجْزِئُ ذَلِكَ عَنِّي؟ قَالَ: أَنْتَ مِنَ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ: أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ".
ترجمہ

عطاء سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ”میں خود کو ان لوگوں کے لیے اجرت پر پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر حج کے ارکان بھی ادا کرتا ہوں، تو کیا مجھے اس کا ثواب ملے گا؟“ آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جی ہاں، ﴿أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا﴾ ”انہی لوگوں کے لیے ان کی کمائی میں سے حصہ ہے“۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میں نے حج کے لیے خود کو مزدوری پر دیا اور ان کے ساتھ یہ شرط رکھی کہ میں بھی حج کروں گا، تو کیا یہ حج میری طرف سے کفایت کر جائے گا؟“ آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تمہارا شمار ان لوگوں میں ہے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ﴾ ”انہی لوگوں کے لیے ان کی کمائی کا حصہ ہے اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2403
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «مسدد، عن يحيى القطان، عن ابن جريج، قال عطاء: سأل رجل ابن عباس (المطالب العالية 1149). رجاله أئمة ثقات، وقول ابن جريج «قال عطاء» محمول على السماع»