إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب ما جاء في علم الله وعظمته وصفاته باب: اللہ کے علم، اس کی عظمت اور اس کی صفات کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 232
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ فِي قَوْلِهِ: ( لَآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ ) قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: "لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَقُولَ مِنْ فَوْقِهِمْ؟ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ فَوْقَهُمْ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (عکرمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے) اللہ تبارک و تعالیٰ کے فرمان ﴿لآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ﴾ ”پھر میں ضرور ان کے پاس ان کے سامنے سے، ان کے پیچھے سے، ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے آؤں گا“ کے متعلق مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”وہ (شیطان) یہ کہنے کی قدرت نہ پا سکا کہ 'میں ان کے اوپر سے آؤں گا' کیونکہ اسے بخوبی علم تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اوپر (بلند و برتر) ہے۔“